• news

تربیلا ڈیم چوتھے توسیعی منصوبہ کے یونٹ 17 سے بجلی پیداوار فروری میں شروع ہو گی

لاہور(کامرس رپورٹر) تربیلا ڈیم چوتھے توسیعی منصوبے کے یونٹ 17سے بجلی کی پیدوار آئندہ سال فروری میں شروع ہوجائے گی۔ ذرائع کے مطابق یونٹ 16سے 470 میگاواٹ بجلی کی پیداواراپریل جبکہ یونٹ 15سے پیداوار 30 مئی تک شروع ہوگی۔دسمبرتک منصوبے کا ڈرائی جبکہ جنوری میں ویٹ ٹیسٹ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن