• news

بڑے آبی ذخائرکی صلاحیت 25فیصدکم ہوچکی: واپڈا حکام

لاہور(کامرس رپورٹر)نیشنل سکیورٹی کالج اسلام آباد میں جاری نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء پر مشتمل وفد نے گزشتہ روز واپڈا ہائوس کا دورہ کیا ۔ وفد کی قیادت ریئر ایڈمرل زین ذوالفقار کر رہے تھے ۔ دورے کے موقع پر وفد نے پاکستان میں پانی اور بجلی کے شعبوں سے متعلق بریفنگ میں شرکت کی ۔ایڈوائزر (دیا مر بھاشا ڈیم) ڈاکٹر اظہار الحق اور پیپکو کے جنرل منیجر ( ریونیو اینڈ کمرشل آپریشن)محمد سلیم نے وفد کو پانی اور بجلی کے امور پہ بریفنگ دی ۔پانی کے شعبہ سے متعلق بریفنگ کے دوران وفد کو بتایاگیا کہ منگلا اور تربیلا سمیت ملک کے بڑے آبی ذخائر میںپانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 25 فی صد کم ہو چکی ہے ، جس کی وجہ آبی ذخائر میں گاد بھر جانے (Sedimentation) کا قدرتی عمل ہے۔ مذکورہ صورتحال کے پیش ِ نظر ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے لئے نئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے ۔ وفد کو بتایا گیا کہ پاکستان میں 60ہزار میگاواٹ پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے ، جس سے بھر پور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن