• news

بنکوں‘ مالیاتی اداروں نے گزشتہ مالی سال زرعی شعبے کو 342 ارب قرضہ دیا

اسلام آباد(اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2017ء کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے زرعی شعبہ کو 342 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے جبکہ قرضوں کی فراہمی کا ہدف 340 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا اس طرح دوران سال ہدف سے زائد 2 ارب روپے کے قرضے شعبہ کو جاری کئے گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران زرعی ترقیاتی بینک نے اپنے ہدف کے 90.2 فیصد کے مساوی 92.5 ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کئے جبکہ 15 دیگر مقامی بینکوں کی جانب سے ہدف کے 99.6 فیصد کے مساوی 139.1 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے ہیں۔ اسی طرح 10 مائکرو فنانس بینکوں نے دوران سال 60.1 ارب روپے کے زرعی قرضے فراہم کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں کام کرنے والے چار مختلف اسلامی بینکوں نے بھی اپنے ہدف 11 ارب روپے کے مقابلے میں 12.3 ارب روپے کے زرعی قرضے فراہم کئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن