ادیب جاودانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے سابق مرکزی صدر ادیب جاودانی (مرحوم) کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، وحدت روڈ میں منعقد کیا گیا۔ ریفرنس میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی قائم مقام صدر کاشف ادیب جاودانی، بلال ادیب، حنا ادیب، ڈاکٹر محمدرمضان، وفاقی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، سنیٹر چودھری جعفر اقبال، محمد نعیم نیازی، پروفیسر امجد علی خان، آفاق سید، ثنااللہ ثانی، چودھری واحد احمد، ملک خالد محمود، مبشر اقبال، وسیم شیرازی، جاوید انجم، نعیم صدیقی، محمد امتیاز بھٹی اور شوکت شاہین و دیگر نے شرکت کی۔