حکومت ریاستی اداروں سے تصادم کا راستہ اختیار کرچکی ہے: جماعت اسلامی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ حکومت خود ہی اداروں سے تصادم کا راستہ اختیار کر چکی ہے۔ ریاستی اداروں سے آئینی حدود میں رہنے کا مطالبہ کرنے والی حکومت اور حکمران جماعت خود بھی ہوش سے کام لے۔ راشد نسیم نے کہاہے کہ انسان کے بنائے ہوئے نظام انسانیت کو امن و آشتی اور حقیقی خوشی دینے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔ انسانیت کی بھلائی اللہ کے نظام میں ہے۔ دہشت گرد پاکستان کی سالمیت کونقصان پہنچانے کے لئے گھنائونی حرکتیں کررہے ہیں اور ان کے تانے بانے انڈیا خفیہ ایجنسی را، اسرائیلی موساد اور امریکن سی آئی اے سے ملتے ہیں۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن سمیت جرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے عدل و انصاف کا مضبوط نظام ہی پرامن خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔