24 گھنٹوں میں رانا ثناء اللہ سمیت حلف نامے کو تبدیل کرنے والوں کو برطرف کیا جائے: حقوق اہلسنّت محاذ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)اہلسنّت کی ملک گیر تنظیموں پر مشتمل حقوق اہلسنت محاذ کا اجلاس 11 داتا دربار روڈ لاہور میں ہوا جس میں شرعی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ رانا ثناء اللہ سمیت حلف نامے میں تبدیلی پر کسی کو برطرف نہیں کیا گیا۔ اب کوئی وضاحت قابل قبول نہیں اب عوامی احتساب ہوگا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ 24 گھنٹے کے اندر اندر رانا ثناء اللہ سمیت حلف نامے میں تبدیلی کرنے والوں کو برطرف کیا جائے جبکہ رانا ثناء اللہ ان علماء کے نام بھی بتائیں جو قادیانیوں کو غیر مسلم نہیں سمجھتے۔ اجلاس میں شاہد حسین گردیزی، صاحبزادہ سید مختار رضوی، علامہ محمد دین، مفتی محمد حسین، مولانا احمد یار، چوہدری برکت نقشبندی، مولانا دل نواز نوری، علامہ سید اقبال حسین، مولانا رب نواز، مولانا ملازم حسین، علامہ محبوب، نورانی، مولانا محمد ندیم، مولانا محمد حفیظ، پروفیسر نیاز احمد اور دیگر شامل تھے۔