• news

تیسرا ون ڈے ، پاکستان ، سری لنکا آج مدمقابل ، محنت کا پھل ضرور ملے گا : شاداب خان

لاہور(نمائند ہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔ گرین شرٹس کوپانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے ۔چوتھا میچ پرسوں جمعہ کو ابوظہبی میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں میچ شارجہ میں23اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ لیگ سپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ انہوں نے سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی یہ ارادہ کر لیا تھا کہ پہلا مین آف دی میچ ایوارڈ بھی حاصل کرنا ہے اور مین آف دی سیریز بننے کی کوشش بھی کرنی ہے۔ یہ محنت کا نتیجہ ہے اور اللہ تعالیٰ اس محنت کا پھل دے رہا ہے، میرا یہ ماننا ہے کہ جتنی زیادہ میں محنت کروں گا اتنا ہی پھل ملے گا۔ ٹیم کو اچھی پارٹنرشپ کی ضرورت ہوتی ہے جس کیلئے کوشش کرتاہوں کہ موقع ملنے پر ٹیم کیلئے بلے بازی کروں ۔ جب کبھی بلے بازی کا موقع ملتا ہے تو کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ وکٹ پر ٹھہروں مگر صورتحال کے مطابق تیزبھی کھیلنا پڑتا ہے ۔ کپتان اور ساتھی کھلاڑی حوصلہ بڑھاتے رہتے ہیں ۔ حریف بلے بازوں کو جلد سے جلد آﺅٹ کرنے کی کوشش ہوتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم مجھے کہاتھا کہ میں انشاءاللہ 100 کرتا رہوں گا اور دوسری طرف سے کوئی مین آف دی میچ ہوتا رہے، بس ہماری ٹیم جیتتی رہے۔ چاہتاہوں کہ میری کارکردگی ٹیم کے جیت کیلئے کام آسکے ۔نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے بیٹ اور بال دونوں سے کارکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں۔قومی سپنر کا کہنا ہے کہ اپنی کارکردگی کی بدولت دوبارہ ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گا۔ ٹیسٹ سیریز کے لیے کئی غیرملکی لیگز کی پیشکش ٹھکرادی۔ پاکستان میں مشتاق احمد نے ہمیشہ بہت سپورٹ کیا اور بھرپور رہنمائی کی۔شین وارن ،امیت مشرا بھی میرے پسندیدہ سلو بولر ہیں۔ مجموعی طور پر اپنی پرفارمنس سے مطمئن اور صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کی کوشش کر رہا ہوں، سری لنکاکیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے میرا انتخاب نہیں ہوا، اپنی کارکردگی کی بدولت دوبارہ ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گا۔ اس وجہ سے میں نے کئی انٹرنیشنل لیگز کی طرف سے آنے والی پیشکش ٹھکرا دی، فرسٹ کلاس پر زیادہ توجہ دیتے ہوئے ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی صلاحیتیں آزمانے کا ہنر سیکھنا چاہتا ہوں۔ بچپن میانوالی کے گاﺅں میں گزرا، وہاں سکول میں پڑھتا تھا کہ خاندان راولپنڈی منتقل ہوگیا، صدیق اکبر کلب میں کرکٹ کا آغاز کیا، آغاز میں فاسٹ بولنگ کرتا تھا لیکن کوچ سجاد احمد نے مجھے لیگ سپن کرنے کو کہا، انگلینڈ میں مقیم نصیر بھائی جب بھی آتے تھے تو میری بڑی رہنمائی کرتے تھے۔ شین وارن بہت بڑے سپنر تھے،امیت مشرا بھی میرے پسندیدہ سلو باﺅلر ہیں، پاکستان میں مشتاق احمد نے ہمیشہ بہت سپورٹ کیا اور بھرپور رہنمائی کی۔

ای پیپر-دی نیشن