• news

ایف آئی اے 7 افراد اور انہیں ساتھ لیکر جانیوالا انسانی سمگلر گرفتار کر لئے، جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنیوالا بھی پکڑا گیا

لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے نے 7 افراد اور انہیں ساتھ لیکر جانے والے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا بتایا گیا ہے کہ ائر عریبیا کی پرواز جی 9552 پر آذر بائیجان جانیوالے مسافر محمد عثمان کا پاسپورٹ چیک کیا گیا تو اس پر لگی یوکرائن میں قیام کے اجازت نامہ کی مہر جعلی نکلی جس پر تفتیش کی تو اس نے اگل دیا کہ دیگر 6 افراد اور ان کو لیجانے والا انسانی سمگلر ندیم اکبر اسی پرواز پر سفر کر رہا ہے۔دفگر افراد میں محمد ادریس، ذیشان خالد، اسرار عزیز، معظم مقصود، عرفان انور، شاہ زیب طارق کو بھی آصف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا گیاامیگریشن حکام نے جعلی برطانوی پاسپورٹ پر بارسلونا (سپیس) جانیوالے محمد ذیشان کو گرفتار کرلیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن