• news

برطانوی ہائی کمشن کے فرسٹ سیکرٹری کا علامہ اقبال ائرپورٹ کا دورہ

لاہور(خبر نگار)برطانوی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری مسٹر جون سٹرڈبیکوک نے گذشتہ روزعلامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ کادورہ کیا۔ فرسٹ سیکرٹری ایوی ایشن سیکیورٹی نقیب اختر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ ائر پورٹ سکیورٹی فورس کے چیف سیکورٹی افسراحسان اللہ نے مہمانوں کو سکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی،جنہوںنے لاہور سے مانچسٹر جانے والی پرواز کی سکیورٹی بھی چیک کی سکیورٹی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن