بحریہ ٹائون اور ایسپاک کے مابین ماڈل سیف سٹی کیلئے معاہدہ
لاہور (پ ر) بحریہ ٹائون کو ماڈل سیف سٹی بنانے کیلئے بحریہ ٹائون اور ایسپاک پاکستان کے مابین معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ معاہدہ کے تحت بحریہ ٹائون سی سی ٹی وی کی تعداد اور استعداد میں اضافہ کرکے سکیورٹی سسٹم کو مزید بہتر بنائے گا۔ بحریہ ٹائون راولپنڈی میں ہونے والی تقریب میں ثانیہ ملک مشیر چیف ایگزیکٹو اور بحریہ ٹائون ریسکیو اور ریلیف کی ہیڈ ریحان احمد سی یس او ایسپاک نے معاہدے پر دستخط کیے۔