• news

محکمہ اوقاف کے 300 زونل ملازمین سالانہ اعزازیہ سے محروم

لاہور (خصوصی نامہ نگار)محکمہ اوقاف میں عرصہ تین ماہ سے پنجاب بھر کے 300زونل ملازمین سالانہ اعزازیہ سے محروم جبکہ سیکرٹری اوقاف ،ڈائریکٹر ز سمیت تمام ہیڈ آفس ملازمین نے ’’اتفاق رائے‘‘ سے اپنا اعزازیہ حاصل کر لیا ،پنجاب بھر کے زونل ملازمین نے اعزازیہ کی تاخیر میں سڑکوں پر احتجاج کرنے کا عندیہ دے دیاملازمین کا وزیر اعلیٰ اور سیکرٹری اوقاف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس بارے ترجمان اوقاف کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی رپورٹ آنے پر ملازمین کو اعزازیہ جاری کر دیا جائیگا ۔

ای پیپر-دی نیشن