شجاع ذکا اکائونٹنٹ جنرل پنجاب تعینات، کرامت بخاری ایڈیشنل آڈیٹر جنرل بن گئے
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اکائونٹنٹ جنرل پنجاب سید کرامت حسین بخاری ایڈیشنل آڈیٹر جنرل تعینات کر دیئے گئے۔ میاں شجاع ذکاء کو اکائونٹنٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ عبدالحمید پاشا کو 3 ماہ کیلئے آڈیٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن کا اضافی چارج دیدیا گیا۔