’’سفری پابندیاں مسلمانوں کو نشنہ بنانے کیلئے ہیں‘‘ ایک اور امریکی عدالت نے معطل کر دیں
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ایک اور امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا سفری پابندیوں کا حکم نامہ معطل کر دیا۔ سفری پابندیاں رواں ہفتے سے لاگو ہونا تھیں۔ جج میری لینڈ فیڈرل کورٹ کے مطابق سفری پابندیوں کا فیصلہ امریکی آئین کیخلاف ہے۔ سفری پابندیوں کا فیصلہ مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے عائد کیا گیا۔