.ملتان میٹرو بس منصوبہ کے ڈائریکٹر شیخ اصغر پولیس کی تحویل میں ہیں: تفتیشی افسر
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملتان میٹرو بس منصوبے کے ڈائریکٹر شیخ اعجاز اصغر کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پولیس رپورٹ پر نمٹادی ہے گزشتہ روز کیس کی سماعت ہوئی تو درخواست گزار کی جانب سے قوسین فیصل مفتی عدالت میں پیش ہوئے عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو ایس ایچ او تھانہ آئی نائن قاسم نیازی ایس ایس پی آفس لاہور سے تفتیشی افسر ثناء اللہ عدالت میں پیش ہوئے کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت میں تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ شیخ اعجاز اصغر تھانہ لیاقت آباد لاہور کی تحویل میں ہے جو عدالت سے جسمانی ریمانڈ پر ہے اور ڈائریکٹر جنرل پولیس کی نگرانی میں زیر تفتیش ہے درخواست گزار کے کونسل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد پولیس نے گرفتاری ڈالی ہے فاضل عدالت نے ریمارکس دئیے کہ درخواست بازیابی کی تھی جو اب غیر موثر ہوگئی ہے عدالت نے درخواست نمٹادی ہے۔