• news

یووراج سنگھ کےخلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ درج

نئی دہلی ( سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر یووراج سنگھ بڑی مصیبت میں پھنس گئے ہیں کیونکہ ان کے بھائی زورآور کی اہلیہ نے ان کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ اس مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کے شوہر اور سسرالیوں نے انھیں ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا اور اس تمام معاملے میں یووراج سنگھ بھی شامل تھے۔ اکانکشا نامی خاتون کی جانب سے دائر مقدمے میں انہوں نے اپنی ساس شبنم، شوہر زورآور اور یووراج سنگھ کو بھی نامزد کیا ہے۔

یووراج کی بھابھی اکانکشا کی جانب سے دائر مقدمے کی تصدیق ان کے وکیل کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔ وکیل سواتی سنگھ ملک کا اس مقدمے میں یووراج سنگھ کی نامزدگی بارے پوچھے گئے سوال پر کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹر نے خاموش تماشائی بن کر جرم کا ساتھ دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ گھریلو تشدد کا مطلب صرف جسمانی زدوکوب ہی نہیں ہوتا بلکہ ذہنی اور فنانشل ٹارچر بھی اسی زمرے میں آتا ہے۔ یووراج سنگھ نے اس معاملے کا پتہ ہونے کے باوجود چ±پ سادھے رکھی، جس کی وجہ سے ان کا نام بھی مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔اکانکشا کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کی موکلہ کے سسرال والے اولاد کیلئے اس پر دباو¿ ڈال رہے تھے، حالانکہ وہ ایسا نہیں چاہ رہی تھی۔ اس تمام معاملے کا جب یووراج سنگھ کو پتہ چلا تو انہوں نے اس کو حل کرنے کی بجائے اپنے گھر والوں کا ساتھ دیا اور اکانکشا پر زور دیا کہ اسے ہر صورت میں اپنے شوہر اور ساس کی بات ماننا ہو گی۔ وکیل نے الزام عائد کیا کہ اگر اس نے اپنے سسرالیوں کی بات نہ مانی تو اس گھر میں اس کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن