• news

ایشیا ہاکی کپ ٹورنا منٹ : ملائیشیا نے پاکستان کو 3-2سے ہرا دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ایشیا ہاکی کپ کے سپر فور مرحلے میں ملائیشیا نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مولانا بھاشانی انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں پاکستانی ٹیم پہلے ہی منٹ میں محمد عمر بھٹہ کے ذریعے گول کرنے میں کامیاب ہو گئی تاہم کھیل کے دوسرے منٹ میں ملائشیا نے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا، یہ گول رضی رحیم نے پنالٹی کارنر پر کیا۔ 19ویں منٹ میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ موو بنائی اور محمد یعقوب کے فیلڈ گول کے ذریعے ایک بار پھر حریف سائیڈ کے خلاف ایک گول کی برتری لے جانے میں کامیاب ہو گئی۔25 ویں منٹ میں شہرل صباءنے گیند کو جال کے اندر پھینک کر مقابلہ ایک بار پھر 2-2 گول سے برابر کر دیا،34ویں منٹ میں ملائشیا کے فطری ساری نے پنالٹی سٹروک کے ذریعے گول کر کے میچ میں پہلی بار سبقت حاصل کی۔ کھیل کے آخری 26 منٹوں میں کوئی بھی ٹیم مزید گول نہ کر سکی۔

ای پیپر-دی نیشن