• news

پاکستان، بنگلہ دیش کے فنکاروں پر مشتمل فلمیں بنائی جائیں: شبنم

کراچی(آئی این پی)اداکارہ شبنم نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ماضی میں بھی مشترکہ فلم سازی ہوتی رہی ہے جس کی آج بھی گنجائش موجود ہے اس وقت بنگلہ دیش میں بھی بننے والی فلموں کا معیار وہ معیار نہیں رہا ہے۔ اگر پاکستان اور بنگلہ دیش کے فلمساز اچھے موضوعات پر فلمیں بنائیں جس میں دونوں ممالک کے فنکار شامل ہو ںتو فلم بین بھی ایسی فلموں کو پسند کرینگے۔اس موقع پر سی ای او ایس ایم ای بزنس سلوشنز ولی اللہ خان نے شبنم کو اپنے ادارے کی سروسز سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ چھوٹے تاجروں کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہم ان تاجروں کے مسائل حل کرانے میں مدد کرتے ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مشترکہ فلم سازی کا بھی جائزہ لے رہے ہیں جیسے ہی ممکن ہوگا اس پر بھی کام کیا جائیگا انہوں نے شبنم سے درخواست کی کہ وہ دونوں ممالک کے فلم سازوں کو زاتی طورپر خود جانتی ہیں وہ دونوں ممالک کے فلم سازوں اور ہدایتکاروں اور فن کاروں کے درمیان ملاقات کا اہتمام کرے اس ضمن میں ہم بھرپور تعاون کرنے کو تیار ہیں شبنم نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگی۔

ای پیپر-دی نیشن