فضائی رابطے بحال، 27 برس بعد پہلی سعودی کمرشل فلائٹ بغداد پہنچ گئی
ریاض (اے ایف پی) 1990ء کے بعد سعودی بجٹ ائرلائن کی پہلی کمرشل پرواز ریاض سے بغداد پہنچ گئی۔ یہ اقدام دونوںملکوں میں تعلقات بہتری کا اشارہ ہے۔ کمپنی ترجمان نے ٹوئیٹر پر بیان جاری کرنے کے ساتھ کیبن کریو اور مسافروں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ 7 ڈالر کی معقول قیمت پر ٹکٹیں دی گئیں۔ کویت پر صدر صدام کی طرف سے چڑھائی کے بعد فلائٹس منسوخ کردی گئی تھیں۔