• news

کیو ایس نے ایشیا کی 400 بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کردی پاکستان کی 9 جامعات بھی شامل

اسلام آ با د(آن لائن)کواکیوریلی سائمنڈز (کیو ایس) نے ایشیا کی 400 بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کی 9 یونیورسٹیز بھی شامل ہیں۔ پاکستانی یونیورسٹیز کے درجات میں گزشتہ برس کی نسبت اس سال نمایاں بہتری آئی ہے۔کیو ایس کی ایشیائی انٹرنیشنل یونیورسٹی رینکنگ کی فہرست میں ’نَسٹ یونیورسٹی‘ 91 نمبر پر رہی۔لَمز یونیورسٹی آٹھ درجے ترقی کیساتھ 103، قائد اعظم یونیورسٹی 133، کومسیٹ 190 جبکہ کراچی یونیورسٹی 193 نمبر پر موجود ہے۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پی آئی ای اے ایس) اکیس درجے ترقی کیساتھ 128ویں، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) پچاس درجے ترقی کے ساتھ 200ویں، پنجاب یونیورسٹی 232ویں جبکہ آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) نمایاں بہتری کے ساتھ 234ویں نمبر پر رہی۔

ای پیپر-دی نیشن