• news

افغان صدر نے دورہ بھارت کی دعوت قبول کرلی، پاکستان بھی آئیں گے

کابل (این این آئی)افغانستان کے صدر اشرف غنی کا بھارت کا دورہ آئندہ دو ہفتوں میں متوقع ہے۔ بھارتی دورے کی دعوت مشیر قومی سلامتی اجیت دوول نے وزیراعظم مودی کی جانب سے دی ۔رپورٹ کے مطابق اشرف غنی نے بھارتی دورے کی دعوت قبول کرلی ہے۔ افغان صدر اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی دعوت پر دورہ پاکستان پر آمادگی ظاہر کرچکے ہیں تاہم پاکستان کے دورے کے حوالے سے تاریخ طے نہیں ہوسکی ۔

ای پیپر-دی نیشن