مشال قتل کیس کا مرکزی گواہ منحرف دبائو ڈالا جارہا ہے جلد معاملہ ہائیکورٹ تک لے جائیں گے: وکیل استغاثہ
ہری پور(صباح نیوز) طالب علم مشال خان قتل کیس کا مرکزی گواہ اپنے بیان سے منحرف ہو گیا قتل کیس کی اگلی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ سرکاری گواہوں سمیت 37گواہوں کے بیانات اب تک قلمبندہو چکے ہیں مشال خان قتل کیس کی آٹھویں سماعت گزشتہ روز سنٹرل جیل میں قائم دہشت گردی کی خصوصی کورٹ روم میں ہوئی جہاں ایبٹ آباد دہشت گردی کی عدالت کے جج فضل سبحان خان نے سماعت کی۔ مزید مردان یونیورسٹی کے ایک ملازم جوکہ سرکاری گواہ کا بیان کا ریکارڈ کیا گیا ہے نویں سماعت تک مجموعی طور پر گواہوں کے تعداد37ہو گئی ہے جوکہ اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں ادھر وکیل استغاثہ فضل خان ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران الزام عائد کیا ہے کہ قتل کیس کا مرکزی گواہ پنے ہی بیان سے منحرف ہو گیا جس وجہ سے جرح نامکمل ہوئی ہے گواہوں پر دبائو ڈالا جا رہا ہے جوکہ زیادتی ہے تمام معاملہ پشاور ہائی کورٹ میں لے کر جائیں گے وکیل استغاثہ فضل خان ایڈووکیٹ نے الزام عائد کیا کہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی برادشت نہیں کریں گے۔