• news

اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مزید 30 معطل ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مزید 30 معطل ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی ہے، بحال ہونے والوں میں وزیر مملکت عابد شیر علی، پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر چوہدری حامد حمید اور مولانا عطاء الرحمن بھی شامل ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں کے مزید 30 معطل اراکین کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے ان اراکین نے گذشتہ روز اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر مملکت برائے بجلی عابد شیر علی، پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر چوہدری حامد حمید، محمد خان ڈھا، ناصر اقبال بوسال، کنور نوید جمیل، عبدالرشید گوڈیل، اور شہزادی عمر زادی ٹوانہ، دو سینیٹرز مولانا عطاالرحمان اور سینیٹر تاج محمدآفریدی نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کراد ی ہیں اسی طرح کے پنجاب اسمبلی کے 15 ارکان، سندھ اسمبلی کی خاتون رکن روبینہ سعید قائم خانی اور کے پی کے 5ارکان نے بھی اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔ ان ارکان کی رکنیت کی بحالی کا الیکشن کمشن نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے متعلقہ اسمبلیوںکے سپیکرز اور چیئرمین سینٹ کو اگاہ کر دیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن