سعودی عرب میں پانی، بجلی، انٹرنیٹ ٹیلیفون بلز پر 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ
(امیر محمد خان سے ) سعودی عرب میں پانی، بجلی، انٹرنیٹ، فون پر 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ کر دیا گیا۔ ٹیکس انٹرنیٹ، پری پیڈ ،پوسٹ پیڈ کارڈز، بجلی اور پانی کے بل اور پرانی کاروں کے کاروبار پر وصول کیا جائیگا۔ پری پیڈ کارڈز اور پوسٹ پیڈ کارڈ پر 5فیصد ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیکس کی وصولی ریچارج کرانے پر ہوگی۔پلاٹس کے لین دین اور آن لائن کاروبار پر بھی ٹیکس لیا جائیگا۔ اصلاح و مرمت کی خدمات، ریکروٹنگ ایجنسی کی خدمات، مشاورتی خدمات، انجینئرز کنسلٹینسیوں کی خدمات پر بھی ویلیو ایڈڈ ٹیکس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے مکانات کے کرائے مستثنیٰ رہیں گے۔محکمہ زکوۃ و آمدنی کے ترجمان یحییٰ محمد عشتیل نے مکہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس بالواسطہ ٹیکس ہے۔ اشیاء اور خدمات پر لگایا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں 2018ء کے اوائل سے نافذ ہوگا۔