• news

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کیخلاف ڈی جی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی درخواست خارج کردی

پشاور(صباح نیوز)پشاور ہائی کورٹ نے نیب کے خلاف ڈی جی پی ڈی اے کی درخواست خارج کردی۔ڈی جی پی ڈی اے سلیم وٹو نے عدالت سے ان کے خلاف نیب کارروائی روکنے کی استدعا کی تھی۔بدھ کو پشاور ہائی کورٹ میں ڈی جی پی ڈی اے کی جانب سے نیب کے خلاف دائر رٹ کی سماعت ہوئی۔رٹ کی سماعت جسٹس وقار سیٹھ نے کی۔نیب حکام کے مطابق ڈی جی پی ڈی اے پر ریگی ماڈل ٹاون سمیت مختلف منصوبوں میں کروڑوں روپے کرپشن کاالزام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن