متحدہ پاکستان میں اختلافات‘مجاہد بلوچ ‘کامران فاروقی قیادت کیخلاف پھٹ پڑے
کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے ہیں رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ اور رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کیخلاف پھٹ پڑے جبکہ ایم پی اے کامران فاروقی نے پی ایس پی میں شامل ہونے پر غورشروع کردیا۔سلمان مجاہد بلوچ نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ ایم کیو ایم میں کئی لوگ خبریں لیک کررہے ہیں، پارٹی میں اختلاف کی وجہ سے لوگ پی ایس پی کی جانب دیکھ رہے ہیں۔مئیر کراچی بھی پارٹی میں اختلاف کا رونا رو رہے ہیں۔وسیم اختر نے بھی عوام کے مسائل کے حل کے لئے کچھ نہیں کیا۔