امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 5 زخمی
بالٹی مور (صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔بالٹی مور میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ بزنس پارک میں کی گئی جب کہ ملزم اور متاثرین کا تعلق ایک ہی کمپنی سے ہے۔ سکول بند کر دیئے گئے۔