پشاور: ڈینگی سے ایک اور مریض جاں بحق، تعداد 56 ہو گئی
پشاور (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) ڈینگی بخار سے پشاور میں مزید ایک مریض انتقال کر گیا۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق 27 سال کا طیب خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زیرعلاج تھا ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 56 ہو گئی۔ گذشتہ روز 1884 افراد کے ٹیسٹ ہوئے۔