• news

پسرور: غلطی سے ورکنگ بائونڈری پار کرنیوالا نوجوان ایک دن بعد رینجر کے حوالے

پسرور (نامہ نگار)تحصیل پسرور سے تعلق رکھنے والا 22سالہ نوجوان علی راجہ منگل کو سیالکوٹ جموں ورکنگ بائونڈری پر غلطی سے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو گیا جسے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی بعد ازاں بی ایس ایف سچیت گڑھ پوسٹ سے پاکستان رینجرز کی عنایت شہید پوسٹ پر رابطہ کیا۔ علی راجہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا پاکستان رینجرز کے ڈی ایس آر شمشاد نے نوجوان سے سوالات کئے۔ تصدیق ہونے پر اسے پاکستانی شہری تسلیم کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن