پاکستان سنی تحریک کا ختم نبوت کے حوالے سے مبینہ بیان کے خلاف احتجاج‘ رانا ثناء اللہ کا پتلا نذرآتش
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام ختم نبوت پر حملہ کرنے والوں کے خلاف صوبائی آفس مین داتا دربار روڈ پر احتجاج کیا گیا ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈویثرنل صدر علامہ مجاہدعبد الرسول خان نے کہا ہے رانا ثناء اللہ ، زاہد حامد ، بیرسٹر ظفراللہ ، انوشہ رحمن ، احسن اقبال ، سردار ایاز صادق و دیگر اراکین پارلیمنٹ کو حکومت فوری برطرف کرکے ان پر مقدمہ درج کرئے اس موقع پرشیخ محمد نواز قادری ، حافظ رمضان قادری ، افتخار خان ، پیر سیف اللہ نقشبندی ، علامہ سرفراز سیالوی، سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کا پتلا بھی نظر آتش کیا گیا۔