حکومت کا ایک لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ ڈی جی قومی بچت نے مختلف سکیموں سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایک لاکھ روپے مالیت کا رجسٹرڈ بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ چالیس ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈز کا اجرا کامیاب رہا۔ اجلاس میں شہدا کے خانوادوں کے لئے ویلفیئر اکائونٹ کھولنے کی تجویز زیر غور آئی۔ معذور افراد کے لئے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ میں توسیع کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں سال کے دوران 40 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ مشرف دور کے بانڈز واپس بھی کئے گئے ہیں۔ چار سال میں بانڈ جاری نہیں کئے تو واپس بھی کئے ہیں۔ مجموعی قرضہ 1.4 فیصد بڑھا ہے۔ کوشش ہے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وزارت کا کام متاثر نہ ہو۔