نواز شریف نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کی اہلیہ بیمار ہونے کے باعث استثنیٰ مانگا: مریم اورنگزیب
اسلام آباد(نامہ نگار)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اہلیہ کی علالت کے باعث استثنا مانگا ہے۔ (ن)لیگ اور نواز شریف نے ہمیشہ آئین وقانون کی پاسداری کی ہے اور انہوں نے ہمیشہ قانون کے مطابق کام کیا، انہیں ملک کی معیشت عزیز ہے۔گزشتہ روزاسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے بچے بھی عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز بیمار ہے جس پر نوازشریف نے اثتثنی مانگا ہے۔