قندیل بلوچ قتل کیس: مفتی قوی کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ‘ دل کی تکلیف‘ ہسپتال داخل
ملتان (نوائے وقت نیوز+ سپیشل رپورٹر) قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ شامل تفتیش مفتی عبدالقوی کو مجسٹریٹ پرویز خان کی عدالت میں پیش کیا گیا اور بعد میں تھانے منتقل کر دیا گیا۔ مفتی عبدالقوی کو دل کی تکلیف ہو گئی نجی ٹی وی کے مطابق انہیں علاج کیلئے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ہسپتال میں مفتی عبدالقوی کے ساتھ پولیس بھی موجود ہے۔ وکیل منائی نے کہا ملزم وسیم نے مقتولہ قندیل سے پیسے نہ ملنے پراس کو ملزم اسلم شاہین کے کہنے پر قتل کیاہے دریں اثناء ملزم وسیم نے گرفتاری کے بعدنہ صرف قتل کا اعتراف کیابلکہ اس میں مفتی عبدالقوی کا کبھی بھی نام بھی نہیں لیا ہے۔دریں اثناء تھانہ چہلیک میں درج مفتی عبدالقوی کو سیشن جج کی عدالت سے ضمانت خارج ہونے پرسازبازکرکے فرارکرانے کے مقدمہ میں تفتیشی آفیسرسب انسپکٹرنوراکبرکو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوانے کا حکم دیاگیا۔