• news

کوچ مکی آرتھر کے ساتھ ملکر اچھی ٹیم بنانا چاہتا ہوں: سرفراز احمد

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کو بلا وجہ ڈٓانٹنے کے تاثر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکوں کو ڈانٹ کھانا پڑےگی اور مجھے ان کا مذاق برداشت کرنا پڑےگا۔ یہ تاثر بے بنیاد ہے کہ میں بلاوجہ کھلاڑیوں کو ڈانٹتا ہوں ٹیم کے کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں لیکن جب وہ توقعات پر پورا نہیں اتر رہے ہوتے تو انہیں ڈانٹنا پڑتا ہے۔ کئی بار وہ کچھ زیادہ ہی غصہ کر جاتاہوں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ تمام لڑکے صورت حال کو سمجھتے ہیں اور گراونڈ سے باہر نکل کر سب کچھ بھول جاتے ہیں۔ اکثر کھلاڑی کپتان کے غصے کا مذاق بھی اڑاتے ہیں۔ہ وہ خود پر تنقید کرنےوالوں کو نہ کوئی جواب دینا چاہتے ہیں اور نا ہی کسی بحث میں پڑنا چاہتے ہیں۔ وہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ مل کر ایک اچھی ٹیم بنانا چاہتے ہیں اور خوشی ہے سلیکٹرز اچھے کھلاڑی منتخب کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن