کرپشن‘ برازیل اولمپک کمیٹی کے سابق سربراہ پر فرد جرم عائد
ریو ڈی جنیرو(سپورٹس ڈیسک ) برازیل کی عدالت نے قومی اولمپک کمیٹی کے سابق سربراہ کارلوس نزمین پر فرد جرم عائد کر دی ۔ ان پر ووٹ کیلئے 2ملین ڈالر رشوت اور کرپشن کے الزام عائد ہیں ۔ ان کو 5اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا ۔