اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانےپر 25ممبران اسمبلی کی رکنیت بحال
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے اثاثوںکی تفصیلات جمع کرنے پر قومی و صوبائی اسمبلی کے پچیس اراکین رکنیت بحال کردی۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے بروقت اثاثوںکی تفصیلات جمع نہ کرنے پر دو سو سے زائد اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی تھی ۔ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سات قومی ¾ بارہ پنجاب ¾تین تین سندھ اور کے پی کے اسمبلی کے اراکین کی رکنیت بحال کر دی ۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ جن اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ہے ان میں قومی اسمبلی کے مولانا محمد گوہر شاہ ¾ وفاقی وزیر سردار یوسف ¾ سلمان حنیف ¾ پیر سید محمد ثقلین شاہ بخاری ¾ پیر بخش جونیجو ¾ عارف الرحمان علوی اور عبدالقہار واہدان جبکہ پنجاب اسمبلی کے منور احمد گل ¾ اویس قاسم خان ¾ میاں نصیر احمد ¾ محمد تجمل حسین ¾ ملک محمد احمد خان ¾ وقاص حسین موکال ¾ پیرزادہ میاں شہزاد مقصود بھٹہ ¾ محمد ارشد خان لودھی ¾ احمدخانم قسور لنگڑیال ¾ رخسانہ کوکب اور شکیل ایون ¾سندھ اسمبلی کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ ¾ نواب تیمور تالپور¾ وسیم قریشی اور کے پی کے کے عبدالکریم ¾ محمد شیراز اور اعزازالملک شامل ہیں ۔