قائمہ کمیٹی خزانہ نے 700اشیاءپر ریگو لیٹری ڈیوٹی کا نوٹس لے لیا: سلیم مانڈی والا
اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ 700سے زائد اشیاءپر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے سے حکومت کی کارکردگی کا پول کھل چکا ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چار ماہ بعد ہی منی بجٹ پیش کر دیا ہے، ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے درآمدی اشیاءپر لگائے جانے والے ٹیکسوں پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا قائمہ کمیٹی خزانہ نے ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا نوٹس لے لیا ہے۔ 24اکتوبر کو کمیٹی اجلاس میں ریگو لیٹری ڈیوٹی بڑھانے کے معاملے پر غور ہو گا۔ ایف بی آر پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر ٹیکسز نہیں لگا سکتا۔