• news

فیصل آباد، شیخوپورہ: گھریلو جھگڑے پر 4 بچوں کی ماں اور نوجوان نے خودکشی کر لی

فیصل آباد+ شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)گھر والوں سے معمولی تلخ کلامی پر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی، تفصیلات کے مطابق چک نمبر394ج ب ٹوبہ کے 24 سالہ سمیع اﷲ کا گھر پر جھگڑا ہوا جس پر اس نے مشتعل ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں ‘ تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا‘ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی ۔ شیخوپورہ کے نواحی گاﺅں ہیچڑ میں چار بچوں کی ماں نے گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن