شہری‘ دیہی علاقوں میں غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ‘ عوام ایک بار پھر پریشان
حافظ آبا‘ ونیکے تارڑ‘ساہیوال‘ سرگودھا‘ سیالکوٹ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران )حافظ آباد اور اسکے گردونواح مےں بجلی کے بڑھتی ہوئی غےر اعلانےہ لوڈشےڈنگ نے اےک بار پھر عوام کو پرےشان کرکے رکھ دےا۔ حافظ آباد مےں گذشتہ کئی روز سے دن اور رات کے دوران کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔شہرےوں کو کہنا ہے کہ موسم کی تبدےلی کے ساتھ ساتھ بجلی کی کھپت کم ہوگئی ہے ۔ اس کی وجہ سے لوڈشےڈنگ کو ختم ہونا چاہئے تھا۔ لےکن حافظ آباد مےں لوڈشےڈنگ ختم ہونے کی بجائے دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے جس کی وجہ سے حکمرانوں کے لوڈشےڈنگ کو ختم کئے جانے والے تمام دعوے مذاق ثابت ہونے لگے ہےں۔ شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا۔ سرگودھا اور گرد و نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہری علاقوں میں 4 سے 5 گھنٹے دیہی علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی بند ہو رہی ہے۔ فیسکو کا کہنا ہے کہ نہروں کی بندش سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا۔ دن کو لوڈشیڈنگ کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں۔ دکانداروں کا بھی کاروبار ٹھپ ہو گیا۔سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ دوبارہ شروع ہو گئی۔ دن کے اوقات میں دو گھنٹے رات کو بھی دو گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہوگئے ہیں۔ شہریوں محمد عاطف، محمد سرفراز اور دیگر کا کہنا کہ نئے پاور پراجیکٹس لگائے گئے ہیں لیکن اب سردیوں کا تقریبا آغاز ہوتے ہی دوبارہ بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی۔