• news

این ایچ اے میں افسروں کی اکھاڑ پچھاڑ، 8 کی ریٹائرمنٹ کے احکامات

اسلام آباد(مسعودماجدسید؍خبر نگار)نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے) میںگریڈ سترہ سے بیس کے افسروں کی وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ اور 8افسران کی ریٹائرمینٹ کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔گریڈ اٹھارہ کے ڈائریکٹر پلاننگ محمد ریاض خٹک کو بنوں دورویہ منصوبے کا پراجیکٹ ڈائریکٹر،ڈی ڈی انجینئرنگ ظہیر الدین کو بھی بنوں دورویہ منصوبے کا پراجیکٹ ڈائریکٹر ،ڈی ڈی انجینئرنگ اشفاق احمد خان کو این فائیو کی دو رویہ شاہراہ کا پراجیکٹ ڈائریکٹر ،تقرری کے منتظر ڈی ڈی انجینئرنگ محمد صولت احمر کو کوہاٹ جنڈ منصوبے کاپراجیکٹ ڈائریکٹر ،ڈی ڈی مینٹی نینس راولپنڈی سجاد حسین کو پراجیکٹ ڈائریکٹر ویسٹرن کوری ڈور،پراجیکٹ ڈائریکٹر ویسٹرن کوری ڈور رفیق علی کو کوہاٹ جنڈ منصوبے کاپراجیکٹ ڈائریکٹر،پی ڈی سلطان باہو برج مجاہد رضا ملک کو لیہ تونسہ منصوبے کا پی ڈی،جی ایم ؍اے ڈی پی عامر سید کو ڈائریکٹر مینٹی نینس پشاور،ڈی ڈی مظفر آبادمحمد ارشد عباس کو ڈی ڈی مینٹی نینس راولپنڈی،اے ڈی این ایچ اے ہیڈکوارٹرانور عثمان کو ڈی ڈی مینٹی نینس بھیرہ،اسی طرح سے اگلے سال گریڈ سترہ سے بیس کے افسروں کی ریٹائرمنٹ کے احکامات بھی جاری کردئیے گئے ہین جن میں گریڈ بیس کے جی ایم (میٹریل)سید سجاد مہدی کی یکم مارچ 2018کو ریٹائرمنٹ،جی ایم این ایچ اے ہیڈکوارٹر عبدالغفار گریڈ انیس کی 11مئی،گریڈ اٹھارہ کے ڈائریکٹر اکاونٹس سید طاہر حسن قادری کی 16مارچ،ڈی دی ایڈمن سکھر محمد انور لغاری کی10جون،گریڈ انیس کے پی ڈی حیدر آباد محمد ادریس کی 19جون، گریڈ اٹھارہ کے ڈی ڈی این ایچ اے ہیڈکوارٹرزدادو شمس النقیب کی 23جون،ڈی دی مینٹی نینس دادو راشد صغیر کی 14فروری،اور اے ڈی مینٹی نینس وزیر آباد فاروق احمد بٹ کی 2اپریل2018کو ریٹائرمینٹ کے احکامات شامل ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن