یوکرائن: خاتون نے کار شہریوں پر چڑھا دی‘ 5ہلاک‘6زخمی
کیف(نیٹ نیوز) یوکرائن کے شہر خار کیف میں خاتون کار ڈرائیور نے شہریوں پر گاڑی چڑھا ڈالی، جس سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی ذرائع کے مطابق حادثے میں 6 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کار سوار کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ دہشت گردی نہیں ہے۔