• news

پنجاب میں گریڈ 5سے 15تک خصوصی افراد کی بھرتیوں کا عمل شروع

لاہور(لیڈی رپورٹر+نیوزرپورٹر)پنجاب بھر مےں خصوصی افراد کے لےے گرےڈ 05سے15تک مےں بھرتےوں کے عمل کا آغاز کر دےا گےا ہے۔ اس ضمن مےں محکمہ سوشل وےلفےئر و بےت المال پنجاب مےں معذور افراد کی رہنمائی کے لےے گرےڈ 11کی 180 نشستےں مشتہر کی جا رہی ہےں ۔سوشل وےلفےئر و بےت المال کی جانب سے اعلان کی جانے والی نشستوں پر معذور افراد کو ہی بھرتی کےا جائے گا تاکہ ان کی شکاےات کا بر وقت ازالہ کےا جاسکے۔ اس سے قبل بھی محکمہ سوشل وےلفےئر و بےت المال کی ذاتی کاوشوں اور حکومت پنجاب کے تعاون سے نہ صرف سرکاری بلکہ نجی شعبوں مےں بھی خصوصی افراد کو 3%کوٹہ کے تحت بھرتی کےا گےا ہے۔ بصارت کے شدےد مسائل کا شکار افراد کو وظائف اور نقائص کی موزونےت کے مطابق روز گار کی فراہمی کے ذرےعے خود کفےل بناےا جا رہا ہے۔ اخوت فاﺅنڈےشن اور پنجاب سمال انڈسٹرےز کے تعاون سے انکم جنرےشن سکےموں اور مائےکرو فنانسنگ کا اہتمام کےا جا رہا ہے۔ ان خےالات کا اظہار صوبائی سےکرٹری سوشل وےلفےئر و بےت المال پنجاب ہارون رفےق نے نابےنا افراد کی جانب سے حالےہ احتجاج مےں اٹھائے جانے والے مطالبات کے جائزے سے متعلق اجلاس سے خطاب کے دوران کےا۔ جبکہوزارت توانائی پاورڈویژن نے ملک بھر میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی ہے اس حوالے سے وزارت توانائی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں پیپکو،نیسپاک،این ٹی ڈی سی ،پی پی آئی بی ،سی سی پی اے اور بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیاں شامل ہیں ان تمام اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔وزارت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ نئے احکامات آنے تک ملازمتوں پر پابندی رہے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن