• news

مرغی کا گوشت 3روپے کلو مہنگا انڈوں کی قیمت 2روپے درجن بڑھ گئی

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز پرچون سطح پر ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 3روپے اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت میں 2 روپے درجن اضافہ ہو گیا۔ جس سے ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 167روپے سے بڑھ کر 170روپے اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 102روپے سے بڑھ کر 104روپے ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ 6روز کے دوران ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 19روپے اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت میں 4روپے اضافہ ہوا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن