شمالی کوریا کو بند گلی میں دھکیلنے کے بجائے مذاکرات کریں پیوٹن
سوچی (نیٹ نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) روس کے صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ دنیا میں سکیورٹی فقدان کی وجہ سے انتہا پسند مزید آزاد ہو رہے ہیں۔ شمالی کوریا کو بند گلی میں دھکیلنے کے بجائے مسئلہ مذاکرات سے ہی حل ہونا چاہیے۔ کاتالونیا کی صورتحال پر بہت پہلے غور کرنا چاہیے تھا۔ شام کے مسئلے کے حل کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ امریکی پابندیاں روس کو یورپ کی انرجی مارکیٹ سے باہر نکالنے کے لیے ہیں۔ امریکہ جوہری، کیمیائی ہتھیاروں کے معاہدوں پر ذمہ داریاں پوری کرنے میں مسلسل ناکام رہا۔ اقوام متحدہ میں بتدریج اصلاحات کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کو بین الاقوامی نظام کا مرکز رہنا چاہیے۔ سوچی شہر میں تقریب سے خطاب کرتے یہ بات کہی۔