• news

تھائی لینڈ : ساحلی سیاحتی مقامات پرسگریٹ نوشی پر پابندی عائد

بنکاک (اے این این)تھائی لینڈ کی حکومت نے ملک کے 20 اہم ساحلی سیاحتی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی حکام کی طرف سے ایک نیا قانون منظور کیا گیا ہے ۔جس کا اطلاق آئندہ ماہ نومبرسے ہوگا۔ اس قانون کے تحت ساحلی سیاحتی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو قید اور جرمانہ کی سزائیں دی جا سکیں گی۔ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں تین ہزار امریکی ڈالر کے مساوی یا پاکستانی تین لاکھ روپے سے زائدرقم جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن