کوئٹہ: نوابزادہ گزین مری 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے‘ تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمہ میں سابقہ صوبائی وزیرداخلہ اور قوم پرست رہنما نوابزادہ گزین مری کو آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ دہشت گردی کے مقدمے میں زیرعتاب سابق وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری سے تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم قائم کردی گئی۔ سات رکنی کمیٹی کی سربراہی ایس ایس پی انوسٹی گیشن کوئٹہ کرینگے، دیگر ممبران میں سی ٹی ڈی‘ سپیشل برانچ‘کرائم برانچ اور متعلقہ تفتیشی افسر سمیت خفیہ اداروں نمائندے شامل ہیں۔‘ درےں اثناءسابق وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت کیس کی سماعت ہوئی انڈسٹریل پولیس کا عدالت سے مزید 15 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر داخلہ کو 8 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔