• news

ریفرنسز میں انصاف ہو گا، بدعنوانی کا سرا جہاں نظر آیا وہاں تک جائیں گے: جسٹس (ر) جاوید اقبال

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ نیب ایک کرپٹ ادارہ ہے، نیب کو کرپٹ ادارہ کہنے والوں کو اب کرپشن نظر آئی، نیب کو کرپٹ کہنے والوں کو اقتدار میں رہ کر ایسا نظر کیوں نہیں آیا؟ اب میں نے چارج سنبھالا ہے تو نیب کو کرپٹ کہنے کا کیا مطلب ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ اب جہاں کرپشن کا سرا نظر آئے گا وہاں پر نیب جائے گا۔ سپریم کورٹ کے احکامات آئین کے تحت تمام اداروں پر لاگو ہوتے ہیں، تمام فیصلے خود میرٹ پر کروں گا، میں نیب کے ادارے کو ٹھیک کروں گا، ریفرنسز میں انصاف کے تقاضے پورے کریں گے، تمام ریفرنسز کی خود نگرانی کروں گا۔

ای پیپر-دی نیشن