• news

پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں ایکسر سائز کیمبرین پیٹرول میں سونے کا تمغہ جیت لیا

لندن ( نمائندہ خصوصی ) پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں ایکسر سائز کیمبرین پیٹرول میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ مجموعی طور پر 4 تمغے جیتے۔ ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول میں 131 ٹیموں نے حصہ لیا اور ایکسرسائز کیمبرین میں برطانیہ میڈ ویلز کے دشوار پہاڑوں پر پٹرولنگ کی گئی۔ 80 کلو میٹر پر ممشتمل علاقہ میں 48 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں مشقیں انجام دی جاتی ہیں۔ ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول سب سے مشکل ٹیسٹ مانا جاتا ہے۔ پاک فوج کی ٹیم نے چوتھی مرتبہ یہ تمغہ جیتا ہے اور گزشتہ سال بھی یہ اعزاز پاک فوج کی ٹیم کے حصے میں آیا۔
تمغہ جیت لیا

ای پیپر-دی نیشن