• news

انٹر نےشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) انٹر نےشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستانی با¶لر حسن علی عمران طاہر کو پیچھے دھکیل کر نمبر ون با¶لر بن گئے ہیں ، بابراعظم بیٹسمینوں میں 2 درجے ترقی پا کر چوتھے نمبر پر آگئے، آل راو¿نڈرز کی فہرست میں محمد حفیظ نے بنگلا دیشی کھلاڑی شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔بابر اعظم چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں ۔اے بی ڈویلیئرز بلے بازوں میں سر فہرست ہیں ۔ویرات کوہلی دوسرے ‘ڈیوڈ وارنر تیسرے ‘کوئنٹن ڈی کوک پانچویں ‘جوروٹ چھے ‘روہت شرما ساتویں ‘کین ولیم سن آٹھویں ‘ہاشم آملہ نویں ‘فف ڈوپلیسی دسویں نمبر پر ہیں ۔باﺅلرز میں عمران طاہر دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں ۔

حسن علی سب سے کم ون ڈے میچوں میں 50 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی با¶لر ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکے ہیں، حسن علی نے اپنے 24 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کی جب کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ وقاریونس کے پاس تھا جنہوں نے 27 ون ڈے میچوں میں 50 وکٹیں حاصل کی تھیں۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقہ کا پہلا نمبر ہے، بھارت دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن