اسحاق ڈار کی صدارت میں ٹیکس اصلاحات کمشن کی عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں ٹیکس اصلاحات کمشن کی عمل درآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ٹیکس کے نظام کو بہتر بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے ٹیکس ریفارمز کمیشن کے کام کو سراہا اور کہا کہ اس کی رپورٹ بہت جامع ہے۔ حکومت تمام اصلاحات پر عمل کرے گی۔ سفارشات کی ترجیحات مقرر کرنے سے ریونیو پر بہت اچھا اثر پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قلیل‘ درمیانی اور طویل المیعاد مضمرات سامنے رکھتے ہوئے تجاویز کی درجہ بندی کی جائے۔ چیئرمین ایف بی آر نے اجلاس میں بتایا کہ 18 اکتوبر تک 4 لاکھ 6 ہزار 30 گوشوارے داخل ہوئے ہیں۔