ایم کیو ایم رہنمائوں کیخلاف منی لانڈرنگ کے شواہد موجود ہیں: وکیل سرفراز مرچنٹ
لندن (نوائے وقت رپورٹ) سرفراز مرچنٹ کے برطانیہ میں وکیل نے ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام سے اسلام آباد میں ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں بانی ایم کیو ایم کی نفرت انگیز تقریر اور منی لانڈرنگ کیسز پر بات چیت کی گئی۔ وکیل سرفراز مرچنٹ ٹوبی کیڈمین نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنمائوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے شواہد موجود ہیں۔ بانی ایم کیو ایم منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔ پاکستانی حکام نے محنت سے یہ شواہد اکٹھے کئے ہیں، پیسے بینکنگ چینلز کے ذریعے برطانیہ منتقل کئے گئے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کو جلد مزید شواہد پیش کئے جائیں گے۔